Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اسلام میں گانا بجانا، آلات موسیقی کا استعمال جائز نہیں ،حافظ عاکف...

اسلام میں گانا بجانا، آلات موسیقی کا استعمال جائز نہیں ،حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی ، امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے وزیر اعلیٰ سندھ کے اس بیان کی کہ تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کی حمایت جاری رکھیں گے، شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں مادر پدر آزادی کا کوئی تصور نہیں۔ ہماری تمام سرگرمیاں اسلام کے قائم کردہ حدود کے اندر ہونی چاہئیں۔پیغمبر اسلام ﷺ نے اعلان فرمایا تھا کہ میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لئے آیا ہوں اور آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ موسیقی دلوں میں منافقت پیدا کرتی ہے اور قرآن کی رو سے منافق کا مقام جہنم کے آخری گڑھے میں ہیں۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ سیاست میں جاری منافقت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اتنا جری کردیا ہے کہ وہ طلباء و طالبات غیر اسلامی سرگرمیوں میں ملوث کرنے پر تل گئے ہیں۔انہیں اس حقیقت کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں ، کسی لبرل ملک کے نہیںجس کے آئین کی دفعہ31 کے تحت آئینی فریضہ ہے کہ وہ پاکستان کے شہریوں کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت دیں ۔ تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کا پروگرام منعقد کرنا ایک غیر شرعی فعل ہے۔بحیثیت وزیر اعلیٰ سندھ ان کا فرض ہے کہ معاشرے میںغیر اسلامی حرکتوں کا سدباب کریں نہ کہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کے فروغ میں ممد و معاون ہوں ۔انہیں اللہ کی گرفت کا خوف کرنا چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...