Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت کو داعش کی سرگرمیوں کافوری نوٹس لینا چاہئے، حافظ عاکف سعید

حکومت کو داعش کی سرگرمیوں کافوری نوٹس لینا چاہئے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے جو ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں ، اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت داعش کی سرگرمیوں کو ابتداءہی میں ختم کرنے کے اقدا م کرے۔ تحریک طالبان کے چند رہنماﺅں کی داعش میں شمولیت کا فوری نوٹس لیا جانا چاہئے تھا۔ اب کراچی کے مضافاتی علاقے میں داعش کا جھنڈا لہرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور وال چاکنگ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
ایک کثیر الاشاعت قومی اخبار نے اپنے ادارئیے میں بجا طور پر مطالبہ کیا ہے کہ داعش کے اثرات کی روک تھام کےلئے ایک جانب موثر اقدامات کرنے چاہئیں اور دوسری طرف علماءاور مذہبی اسکالروں کو حقائق واضح کرکے پاکستان کو کسی نئی مشکل سے دعچار ہونے سے بچانا چاہئے۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اور حکومت کی جانب سے شہر میں موجود مختلف مافیاﺅں کے خلاف آپریشن کے باوجود یہاں امن امان کی صورت میں بہتری نظر نہیں آرہی اور لوگ روزانہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہورہے ہیں۔ اگر خدانخواستہ داعش کو یہاں قدم جمانے کا موقع مل گیا تو اہل کراچی کے مصائب دوچند ہوجائیں گے۔لہٰذا حکومت کو فوری طور پر اس کی نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک میں سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور ان سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...