Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ آخرت پر یقین میں کمی ہے،...

ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ آخرت پر یقین میں کمی ہے، شجاع الدین شیخ

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حلقہ کراچی شمالی شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ آخرت پر یقین میں کمی ہے جس کی وجہ سے ہماری تمام تر توجہ دنیا کی رنگینیوں میںکھوکر رہ گئی ہے۔ ہم اپنے معیار زندگی کو بلند کرنے کی تگ و دو میں حلال وحرام اور جائز و ناجائز کی تمیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ ہم میں سے ہر شخص خواہ اس کا تعلق خواص سے ہو یا عوام سے ،لوٹ مار میں مصروف ہے الا ماشاءاللہ تاکہ اس مقصد کے حصول کے لئے زیادہ سے زیادہ دولت اکٹھی کی جاسکے۔نیا پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والوں نے عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے میوزیکل کنسرٹس کا سہارا لیا ہوا ہے ۔وہ اس طرح دنیا کے سامنے وطن عزیز کا سافٹ امیج لانا چاہتے ہیں تاکہ اسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ لاسکیں۔اپنی تقاریر میں قرآن وحدیث کوشامل کرتے ہیں لیکن کام اس کے برعکس کررہے ہیں۔ ان کی آزادی کے نعرے کا نتیجہ مادر پدر آزادی میں نکلے گا جس کا انہیں ادراک نہیں۔دوسری طرف شیخ الاسلام ہیں جو نعرہ تو انقلاب کا لگا رہے ہیں لیکن اسلام کا ان کی تقاریر میں کہیں تذکرہ نہیں ہوتا ۔ شاید اس طرح وہ اپنے مغربی سرپرستوں کو ، جیسا کہ ان پر الزام ہے، ناراض نہیں کرنا چاہتے ۔چاہئے تو یہ تھا کہ اللہ کے دین کی سربلندی کا فرض ادا کیا جاتا اور ملک میں نظام عدل قائم کرنے کے لئے تحریک چلائی جاتی جس کے نتیجے میں ظلم کا خاتمہ ہوتا اور معاشرے میں جاری فساد کی بیخ کنی ہوتی۔لیکن جب ساری توجہ دنیا پر مرکوز ہو تو دینی فریضے کا ذہن سے اوجھل ہونالازمی ہے۔اس موقع پر ہمیں وہ ارشاد باری تعالیٰ یاد آتا ہے جس میں فرمایا گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ اس وقت تک تم سے راضی نہیں ہوسکتے جب تک تم ان کے ملت کی پیروی نہ کرو۔ المیہ یہ ہے کہ ہمارا پورا معاشرہ علامہ اقبال کے اس قول کا مصداق بنا ہوا ہے کہ یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...