Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی قابل مذمت ہے، حافظ عاکف...

بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی قابل مذمت ہے، حافظ عاکف سعید

 tanzem islamiپاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔یہ با ت تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہکوئٹہ میں دو روزقبل بس سے آٹھ پنجابیوں کو اتار کر قتل کرنا اگلے روز اتنی ہی تعداد کے ہزارہ برادری کے افراد کا قتل اور پھر پاکستان کے ممتاز مذہبی سیاسی رہنما جمعیت الاعلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ یہ قتل و غارت گری اور درندگی انتہائی قابل مذمت ہے۔ اُنہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ مولانا بفضل تعالیٰ محفوظ رہے اور پاکستان کسی بڑے سانحہ سے محفوط رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمنانِ پاکستان کی للچائی ہوئی نگاہیں ایک عرصہ سے بلوچستان پر لگی ہوئی ہیں بھارت اور امریکہ کے ایجنٹ افغانستان کے راستے بلوچستان میں تخریب کاروں کو داخل کرتے ہیں جو دہشت گردی سے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس دہشت گردی کی محض مذمت کر دیتی ہے اور مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کی نوید سنا دیتی ہے پھر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاتی ہے اور اگلے سانحہ تک خاموشی اختیار کئے رکھتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں یہ مسئلہ پوری قوت کے ساتھ بھارت اور امریکہ کے سامنے اٹھانا چاہیے۔ سابقہ وزیر داخلہ رحمان ملک آن ریکارڈ ہیں کہ اُن کے پاس بھارت کے خلاف دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ وہ براہ راست اس دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ موجودہ حکومت نے اس حوالہ سے خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے۔ وہ بھارت سے باربار مذاکرات کی رٹ تو لگاتی ہے لیکن بھارت یا میڈیا کے سامنے یہ دستاویز نہیں لاتی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکمران یکطرفہ طور پر بھارت سے دوستی کا راگ الاپتے رہتے ہیں اور بھارت ہمارے ملک میں مسلسل خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امن اچھی چیز ہے اور اس کا قیام ہمیں بھی مطلوب ہے لیکن یہ کبھی یکطرفہ طور پر قائم نہیں ہو سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...