Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت دینا شرمناک فعل ہے۔ عاکف...

مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت دینا شرمناک فعل ہے۔ عاکف سعید

tanzem islamiبنگلہ دیش حکومت کا جماعت اسلامی کے امیر کو سزائے موت دینا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ مطیع الرحمن نظامی کا اصل جرم یہ تھا کہ وہ نظریہ پاکستان سے غداری کے مرتکب نہ ہوئے اور انہوں نے مشرقی پاکستان میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ امیر تنظیم اسلامی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ناپاک کو شش کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اُنہوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ اسرائیل جس پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اُسے امن کا داعی قرار دینا ایک مجرمانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ اصل مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں اور اُنہیں قرار واقعی سزا دیں۔ اُنہوں نے وزیراعظم کی طرف سے وزارت تعلیم کو دی جانی والی ہدایات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ طلبہ کو حق و سچ اور دین کی بنیادی تعلیم دینے کی بجائے جمہوریت کا سبق پڑھانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نواجوان نسل کو انسانوں کی مشترکہ سوسائٹیاں وجود میں لانے کا درس دینے کی بجائے اسلام کا الگ تشخص بر قرار رکھنے کی تعلیم دی جانی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...