Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں فریضہ شہادت ہر امتی کی ذمہ داری ہے۔ شجاع الدین شیخ

فریضہ شہادت ہر امتی کی ذمہ داری ہے۔ شجاع الدین شیخ

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حلقہ کراچی شمالی شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ حضرت حسین ؓ نے ایسے وقت میں جب کہ نظام خلافت کی عمارت کی بلند ترین منزل یعنی سیاسی نظام میں دراڑ پڑنے کا آغازہو ا تھا کھڑے ہوکر اس نظام کو اصل حالت میں قائم رکھنے کی جدوجہد میں اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جانیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں پیش کردی۔اسلامی تاریخ ان شہادتوں سے بھری ہوئی۔ نبی کریم ﷺ کا مقصد بعثت دین حق کا غلبہ تھا۔ دور نبوی میں 259صحابہ کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ غلبہ دین کے بعد خلفائے راشدین کے دورمیں بھی شہادتوںکا سلسلہ جاری رہا حتی کی تین خلفائے راشدین حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم اجمعین راہ الٰہی میں شہید ہوئے۔ان عظیم ہستیوں کی شہادت کا اصل پیغام یہی ہے کہ ہم بھی اپنا تن من دھن دین حق کے غلبہ کی خاطر قربان کردیں۔آج امت کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے دین کے تقاضوں کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ہم تو وہ امت ہیں جسے ساری انسانیت کے لئے برپا کیا گیا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ خود دین پر عمل کریں، دوسروںکو دین کی دعوت دیں اور دین حق کو غالب کرنے کی کوشش کریں۔ امت مسلمہ کو شہادت علی الناس کے فریضہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہر امتی پر دین حق کی شہادت پیش کرنا لازم ہے۔ غور طلب بات ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنا خون طائف اور احد کے میدان میںاورصحابہ کرام اور اہل بیت نے اپنی جانوںکے نذرانے فریضہ شہادت کی ادائیگی میں پیش کئے۔ سوچنے کی بات کہ آج ہمیں ان مقدس ہستیوںسے کیا نسبت ہے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا کتنا جذبہ ہے۔کیا ہم ان بزرگ ہستیوں سے محبت کے دعوے میں حق بجانب ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...