Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عیسائی جوڑے کو نذر آتش کرنا جاہلانہ فعل ہے ، حافظ عاکف...

عیسائی جوڑے کو نذر آتش کرنا جاہلانہ فعل ہے ، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکوٹ رادھا کشن میں عیسائی جوڑے کو نذر آتش کرنا ایک جاہلانہ فعل ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی ۔انہون نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسلام میں اقلیتوں کی جان ومال اور عزت کا تحفظ اسلامی ریاست کا اہم فرض ہے۔ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت بھی مساجد کی طرح ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس گھناﺅنے جرم کا ارتکاب کیا ہے انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے ۔انہوں نے پینٹا گون کی طرف سے پاکستان پر افغانستان اور بھارت میں دہشت گردی کے الزام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس امریکہ کی خوشنودی کی خاطر ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں سے غداری کا ارتکاب کیا اور افغانستان کی اسلامی ریاست کو امریکہ سے مل کر تباہ وبرباد کردیا آج وہی امریکہ ہمیں مورد الزام ٹھہرا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پرویز مشر ف کی روشن خیالی اور جدت پسندی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت تعلیم کو حکم دیا ہے کہ وہ پلورل ازم کو تعلیم کا حصہ بنائے تاکہ ایک ایسی سوسائٹی وجود میں لائی جاسکے جو مختلف مذاہب ،مختلف افکار اور مختلف زاویہ نگاہ رکھنے کے باوجود ایک ہوگویا اکبر کے دین الہی کو نئی شکل دی جائے گی ۔انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیاکہ وزارت تعلیم کو دیے گئے یہ احکاما ت فوری طور پر واپس لیے جائیں کیونکہ یہ احکامات نظریہ پاکستان کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...