Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ایمان کا دعوی کافی نہیں ،عمل کی گواہی بھی ضروری ہے۔ شجاع...

ایمان کا دعوی کافی نہیں ،عمل کی گواہی بھی ضروری ہے۔ شجاع الدین شیخ

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حلقہ کراچی شمالی شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک ایمان کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں۔قرآن مجید میں جہاں کہیں عمل کی بات کی گئی ہے ، عمل صالح کا تذکرہ بھی ساتھ ساتھ آیا ہے۔ ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ دین کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ دین ہماری انفرادی زندگیوں کے لئے بھی احکامات دیتا ہے اور اجتماعی سطح پر بھی اپنے قوانین کا نفاذ چاہتا ہے۔ لیکن ان قوانین کا نفاذ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک نفاذ خلافت قائم نہ ہوجائے۔یہ ہماری لا پرواہی ہے کہ عالم اسلام کے 58ممالک میں سے کہیں بھی نظام خلافت نافذ نہیں جبکہ دین اپنا غلبہ یعنی زندگی کے انفرادی و اجتماعی گوشوں میں احکامات شریعت کا نفاذ چاہتا ہے جو نظام خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں۔ اس کے لئے ایک ایسی تحریک کی ضرورت ہے جس کا اعلانیہ ہدف نظام خلافت کا قیام ہواور اس کے وابستگان اپنی انفرادی زندگی اور اپنے حلقہ اثر میں ممکنہ حد تک اسلامی تعلیمات کی پابندی اختیار کریں اور ساتھ ہی ساتھ دین کی دعوت کو عام کرنے اور نظام خلافت کے قیام کی جدوجہد کے لئے اپنا تن من دھن وقف کردیں۔ رسول اللہ ﷺ کی پیشنگوئی ہے کہ قیامت سے قبل پوری دنیا میں نظام خلافت کو قائم ہونا ہے ۔اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم اس ذمہ داری کی ادا ئیگی میں اپنا کتنا حصہ ڈالتے ہیں۔ دین کے اس فریضے سے روگردانی بڑی محرومی کی بات ہے۔ تنظیم اسلامی کی جانب سے ہم بھی اسی فریضہ کی ادائیگی کی دعوت دے رہے ہیں ۔اللہ تعالی ہر مسلمان کو دین کے غلبے کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...