Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مکمل زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزاری جائے، شجاع الدین شیخ

مکمل زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزاری جائے، شجاع الدین شیخ

 tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حلقہ کراچی شمالی شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کا اپنے بندوں سے واحد مطالبہ عبادت ہے یعنی انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر ہر جگہ ہر وقت اس کا ہرحکم مان کر زندگی بسر کی جائے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے بندوں کوساری زندگی میں عبادت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عبادات عطا فرمائی ہیں۔ انسان اپنی بندہ والی حیثیت کو بھول جاتا ہے لہٰذا پنج وقتہ نماز عطا کی گئی تاکہ ہر نماز میں بندہ اللہ کے ساتھ اپنا یہ عہد دوہرائے کہ میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھ ہی سے مدد مانگتا ہوں۔ نفس کے منہ زور گھوڑے کو قابو میں رکھنے کے لئے اللہ نے رمضان المبارک کے روزے عطا فرمائے تاکہ بندہ روزے کے دوران اللہ کی حلال کردہ چیزوں سے حرام سے بچنے کی تربیت ہوسکے ۔ دل سے مال کی محبت کے بریک کو کھولنے کے لئے زکوٰة کا حکم اور صدقات کی ترغیب فرمائی گئی ہے کیونکہ بندہ مال کی محبت میں اتنا آگے نکل جاتا ہے کہ اسی کو اپنا معبود بنالیتا ہے اور اس حدیث مبارک کا اپنے آپ کو مصداق بنالیتا ہے جس میں فرمایا گیا کہ ہلاک ہوگیا درہم و دینار کا بندہ۔حج کو جامع العبادات بنادیا جس کی ادائیگی سے وہ تمام رکاوٹیں دور ہوتی ہیں جو اللہ کی عبادت کی راہ میں حائل ہوتی ہیں۔حج میں نماز کی طرح اللہ کا ذکر ، روزہ کی طرح مشقت اور زکوة کی طرح مال کا خرچ بھی شامل ہے۔ اگر اللہ کا بندہ حج اس اہتمام کے ساتھ کرتا ہے کہ اس دوران اس سے کوئی شہوانی فعل ، کوئی بدعملی اور کوئی لڑائی جھگڑے کی بات سرزدنہ ہو اور اس نے ارکان حج اللہ کے حکم اوررسول اللہ ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے ادا کئے ہوں تو حدیث مبارک کے مطابق و ہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوکر لوٹتا ہے گویا ماں کے بطن سے ابھی پیدا ہوا ہو۔ان تمام عبادات کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے تاکہ زندگی کے ہر لمحہ بندہ کو اللہ تعالیٰ کا خوف دامن گیر رہے جو اسے اللہ کی عبادت سے منحرف نہیں ہونے دیتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...