Saturday, February 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6 میں ایک اور بڑا ہدف حاصل، بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا بڑا...

مشن گیلانی، پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم سے مدد لینے پہنچ گیا

 مشن گیلانی میں تیزی آگئی، پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد اور پی آئی بی پہنچ گیا، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ...

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے افغانستان کے راشد خان کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کی ٹیم...

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید...

امریکہ اپنی شکست کابدلہ پاکستان سے لیناچاہتا ہے،عاکف

akif-saeedکراچی امریکہ افغان طالبان سے اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے امریکی صدر کے پاکستان کو دیے گئے اس نوٹس پر کہ اگر پاکستان نے امریکہ کا ساتھ نہ دیا تو کئی نقصانات اُٹھانے پڑیں گے ، تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں پاکستان نے جو بے انتہا قربانیاں دی ہیں ان کو تسلیم کرنے کی بجائے امریکہ کا پاکستان سے اس طرح کا توہین آمیز رویہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ دیگر پاکستان دشمن قوتوں کے ہمراہ پاکستان کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ جبکہ دوسری طرف اندرون ملک سیاسی انتشار اور منافرت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ ہم میں عالمی قوتوں کی ریشہ دوانیوں کا مقابلے کرنے کے لیے ہم آہنگی اور باہمی ربط بالکل نہیںپایا جاتا ۔ گویا ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیںاور ان حالات میںاللہ بھی قرآن میں ہمیں ایک وارننگ دے رہا ہے کہ اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور اگر تم نے اللہ اور اس کے دین سے بے وفائی کی تو پھر اللہ دیکھے گا کہ کون تمہاری مدد کر سکتا ہے ۔ لہٰذا ہمارے لیے اللہ کی مدد کے حصول کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اللہ کے دین کو قائم کرنے کے لیے مخلص ہو جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here