Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قربانی کا اصل مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے۔ حافظ عاکف...

قربانی کا اصل مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے۔ حافظ عاکف سعید

tanzem islamiقربانی کا اصل مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے۔یہ با ت تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ابو الانبیا حضرت ابراہیم ؑاور اُن کے جلیل القدر جواں سال بیٹے حضرت اسماعیل نے اللہ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کیا اور ایک ایسی زبردست آزمائش میں پورے اترے کہ خود اللہ پکار اٹھا کہ اے ابراہیم تم نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کو بھی اللہ نے ایک خطہ زمین عطا فرما کر آزمائش میں ڈالا تھا کہ وہ اپنے وعدہ کے مطابق اسے اسلام کا قلعہ بناتے لیکن مسلمانان پاکستان اس میں بُری طرح نا کام رہے۔ وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے ایثار و قربانی سے کام لینے میں بُری طرح نا کام رہے لہٰذا آج اللہ کے عطا کردہ اس خطہ میں طاغوتی نظام کا تسلط ہے جس کی وجہ سے اہل پاکستان مسائل و مصائب کا شکار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دوسری کوئی چوائس نہیں سوائے اس کے کہ ہم رب کی زمین پر رب کا نظام نافذ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر مسلمانان پاکستان نے اپنا یہ وعدہ اور بحیثیت مسلمان اپنی ذمہ داری نہ نبھائی تو ذلت و رسوائی ہمارا مقدر رہے گی۔ ہمیں جانور کی گردن پر چھُری چلانے کے ساتھ ساتھ اپنی نفسانی خواہشات کو بھی ذبح کرنا ہو گا تب ہی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...