Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک کو سیکولرازم کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔ ۔حافظ عاکف...

ملک کو سیکولرازم کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔ ۔حافظ عاکف سعید

tanzem islamiاچھے اور بُرے دہشت گرد کی تقسیم نا قابل فہم ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اس موقف سے صد فی صد اتفاق کیا کہ ملک کو سیکولرازم کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔ اور اس حوالہ سے ملک میں امتیازی قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے ملک گیر کنونشن کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں کو صرف اکیسویں ترمیم کو فوکس نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور شرعی عدالتوں کے قیام پر ایک تحریک برپا کرنا ہو گی۔
حافظ عاکف سعید نے کہا کہ اگر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست نہ بنایا گیا تو اُس کو سیکولر ملک بننے سے نہیں روکاجا سکے گا۔ ہمیں اس حوالہ سے دفاعی نہیں بلکہ غیر مسلح جارحانہ اقدام کرنا ہو ں گے۔ اس لئے کہ ملکی اور غیر ملکی سیکولر عناصر کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں۔ اُنہوں نے جرمنی میںاسلام مخالف ریلیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت مغرب اسلامو فوبیا کا شکار ہو چکا ہے دینی جماعتیں اور تحریکیں اگر متحد ہو کر مقابلے کے لئے میدان میں نہ نکلیں تو یہ عناصر اپنے مذموم عزائم میں(خدانخواستہ) کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے حکمرانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ حکمران سیکولر عناصر کی ریشہ دوانیوں کا شکار نہ ہوں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...