ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس فیز 4 میں تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا، متوفی کی شناخت نہ ہوسکی دوسرا حادثہ بلدیہ ٹائون میں لکی چڑھائی کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص گاڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں