Friday, October 23, 2020
Home Trending نوہائی پروفائل کیس حل، لشکرجھنگوی کے دوخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار

نوہائی پروفائل کیس حل، لشکرجھنگوی کے دوخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار

rsz_police-arrestedکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شہرکے حالات خراب ہونے پرکچھ گرفتاریاں کی گئیں ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ان کے ہمراہ تھے،لیاقت آبادسے راجہ عمرخطاب نے دوملزمان اسحاق عرف بوبی اورعاصم عرف کیپری کوگرفتارکیاگیاہے،ملزمان سے بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدہواہے،ملزمان سے تفتیش میں9 اہم کیسزسمیت 28کیسوں کاسراغ ملاہے،21مئی عائشہ منزل پردوکانسٹیبلزکی شہادت میں بھی ملوث ہیں،20اپریل کواورنگی میں پولیو مہم کے دوران سات پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں،یہ گینگ معروف قوال امجدصابری قتل میں بھی ملوث ہے، برآمداسلحے کی فرانزک میچنگ کاسلسلہ جاری ہے،ملزمان سے برآمداسلحہ 28وارداتوں سے میچ ہواہے،ملزمان نے صدرمیں دوفوجی جوانوں کوبھی شہیدکیا،گرفتارگینگ 9ہائی پروفائل کیسز میں ملوث تھا،تبت سینٹرپرملٹری پولیس کے جوانوں کے قتل میں بھی یہی گینگ ملوث تھا،20نومبرکوچاررینجرزکے جوانوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں،30اکتوبر2016 میں ناظم آبادمیں خواتین کی مجلس میں فائرنگ میں ملوث ہیں،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امیرحیدرکے قتل میں بھی ملوث ہیں،ملزمان کے خلاف ناقابل تردیدثبوت ملے ہیں،ان کاکہناہے کہ سب کوبتاناچاہتاہوں کہ کارروائی کسی مخصوص کمیونٹی کے خلاف نہیں ہورہی،دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہورہی ہے،کارروائیاں انتشارپیداکرنے والوں کے خلاف کی جارہی ہیں،دہشت گردوں کوختم کرنے کے لئے ہرحدتک جائیںگےجہاں شکوک وشبہات پیداہوتے ہیں لوگوں کوحراست میں لیاجاتاہے،کلیئرہونے پرلوگوں کوچھوڑابھی جاتاہے،تین ایس ایم جیز،27 پستول اورچھیناگیاسرکاری اسلحہ برآمدہواہے،دہشت گردوں کوگرفتارکرنے والے پولیس اہلکاروں کوسرٹیفکیٹ اورانعام دیاجائے گا۔ملزمان کاتعلق کالعدم لشکرجھنگوی نعیم بخاری گروپ سے ہے،ان کاتعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...