مبینہ ٹاون سے متحدہ لندن کاٹارگٹ کلرساتھی سمیت گرفتار

arrest eکراچی ایس ایس پی ملیر کے مطابق مبینہ ٹاؤن سے متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار۔پولیس نے ملزمان کو PCSIR سوسائٹی کے قریب سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عباس عرف چڈا اور مسعود عرف ببلو کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزم عباس عرف چڈا یونٹ 99 ملیر سیکٹر کا ٹارگٹ کلر ہے۔ملزم عباس نے 2004 میں سعودآباد میں نجی بینک کے قریب مخبری کے شبے میںدو افراد کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے کاانکشاف کیا۔ملزم نے اپنے گھر کے قریب رہائشی شیراز نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔گرفتارملزم قتل، اقدام قتل سمیت دیگرسنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہےپولیس نےملزم عباس کی نشاندہی پر ملزم کا ساتھی مسعود عرف ببلو کو گرفتارکیا۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ گولیاں، پرس اور موبائل فون برآمد۔ پولیس نے ملزمان سے کلاشنکوف کی درجنوں گولیاں اور ایک دستی بم بھی اپنی تحویل میں لےلیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئےہیں۔ملزمان کامزید کرائم ڈیٹا اکھٹاکیاجارہاہے۔گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجاجارہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top