Thursday, October 29, 2020
Home Trending 2ٹارگٹ کلر اورایک بھتہ خور سمیت آٹھ ملزمان گرفتار

2ٹارگٹ کلر اورایک بھتہ خور سمیت آٹھ ملزمان گرفتار

282887-karachiarrestedtargetkillersکراچی، قانون نافذ کرنےوالے اداروں نےمختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلر اور ایک بھتہ خور سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔رینجرز نے رات گئے پی آئی بی کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پولیس نے کھارادر میں کارروائی کرکےتین ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کاتعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا گیا۔ عزیزآباد پولیس نے بھی ٹارگٹ کلر تنویر عرف تنو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔نیوکراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کےکارکن کوگرفتار کر لیاگیا۔ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے کارروائی کر کے بھتہ خور ملزم رجب کو گرفتار کر لیا۔بغدادی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...