این اے ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات جاری

Ned Professor-Wife-Target-Killing-Khi-Pkg-17-07-Hasan copyکراچی، این اے ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔ پولیس نے واقعے کو پہلے ڈکیتی مزاحمت بتایا لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی سے قیمتی اشیا اٹھائیں اور نہ ہی خاتون کے پرس کو ہاتھ لگایا جس پر پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق واردات میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم کے ایک خول کو فارنزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ شازیہ نامی خاتون این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر رضا علی خان کی اہلیہ تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top