Tuesday, October 20, 2020
Home خصوصی رپورٹس پولیس کے دعوے اور ٹارگٹ کلنک (سیدماجدعلی)

پولیس کے دعوے اور ٹارگٹ کلنک (سیدماجدعلی)

 Policeman-shot-deadآئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کے دعووں  کے جواب میں جمعہ کے روز بھی دہشتگردوں نے 13 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے جبکہ ہفتے کو مزید تین افراد دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے ۔چند روز قبل آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے دعویٰ کیا کہ رواں سال ٹارگٹ کلنگ کی شرح 9سے 5فیصد پر آگئی ہے جبکہ لیاری میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا تھا کہ یکم جنوری سے اب تک 212 دہشت گرد مارے گئے اور 1254 گرفتارکئے گئے جبکہ گزشتہ 2 ماہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کے 165 ملزمان ہلاک اور 1180 گرفتار ہوئے ہیں۔

لگتا ہے کراچی میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے والوں کو آئی جی سندھ کی یہ بات ناگوار گزری ہے اور گزشتہ چند روز میں دہشت گردوں نے بے شمار افراد کو ٹارگٹ کر کے پولیس کی اس غلط فہمی کو دور کر دیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی شرح کم ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ٹارگٹ کلنگ کے گراف کو مزید بلند بھی کیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی تقرری کے باضابطہ نوٹیفکیشن روز ہی شہر میں 12لاشیں گری تھیں جبکہ مولانا مسعود بیگ اورعلامہ کمیلی اور شکیل اوج جیسی اہم شخصیات کو بھی ان دنوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
indexشہر میں کراچی آپریشن کو ایک سال مکمل تو ہوگیا لیکن اس کے باجود جرائم میں کمی نہ آسکی اور کراچی پولیس صرف دعوے ہی کرتی رہی، شہر میں بھتہ خوری، لوٹ مار، ڈاکہ زنی، ٹارگٹ کلنگ کا بازار پہلے سے زیادہ گرم ہے۔جرائم کی سدباب کے لیے مجرموں کا کیفرکردار تک پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مجرم گرفتار ہونے کے بعد جلد ہی عدم ثبوتوں کی بنا پر آزاد ہو جاتے ہیں۔ جبکہ جیل میں قیدیوں کی اصلاح و تربیت کا نظام نہ ہونے کے باعث اس وقت جیل جرائم کو کنٹرول کرنے کے ہیڈکواٹر بن چکے ہیں۔ جو جیل چلا جاتا ہے وہ وہاں سے تائب ہونے کے بجائے بڑا مجرم بن کر نکلتا ہے۔ اس ضمن میں کراچی پولیس کو مجرموں کو جلد ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانی ہو گی۔ جائے وقوعہ سے شواہداکھٹے کرنے اورمجرموں کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہو گا اور محکمہ پولیس سے کالی بھیڑوں کے خاتمے کے بعد عملے کی جدید بنیادوں پر تربیت کرنا ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...