Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم شہر قائد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق رینجرزاورپولیس کا ٹارگیٹڈ...

شہر قائد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق رینجرزاورپولیس کا ٹارگیٹڈ آپرپریشن جاری

4-2-2013_94894 Karachiشہر قائد میں رینجرزاور پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔ تین بھتہ خور جبکہ دوگینگ وار کے ملزمان گرفتار ہوئے۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کئے۔ آپریشن کے دوران رینجرز پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا۔ مارے جانے والے ملزم کی شناخت عرفان ملک عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا۔دوسری جانب رینجرز نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے تین بھتہ خور گرفتار کر لئے۔ جن کی شناخت عامر، صدام اور طاہر کے ناموں سے ہوئی۔ جبکہ نیپیئر کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق مواچکو تھانے کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو گینگ وار کے کارندے گرفتار کر لئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے۔لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اسٹیل ٹاو¿ن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...