Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ٹڈاپ اسکینڈل ، مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،...

ٹڈاپ اسکینڈل ، مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، یوسف رضا گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ

yousuf raza gilani amin fahim1کراچی، وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹڈاپ) میگا اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کے جج محمد عظیم نے ٹڈاپ سکینڈل کے مزید سات مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو12 اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ شریک ملزم اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے متعلق استثنی کی درخواست کو منظور کرلیا گیا۔یوسف رضا گیلانی اس سے قبل گیارہ مقدمات میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔ کیس کی سماعت پر پیپلزپارٹی کے دونوں رہنما وںسمیت دیگر نو نامزد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ایف آئی اے کی جانب سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ٹڈاپ سکینڈل کے 72 مقدمات میں سے 23 کا چالان پیش کیا جاچکا ہے۔عدالت میں پیش کردہ چالان میں یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...