Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس: برانچ لیس بینکاری سیکٹر کو دھچکا، اسٹیٹ...

ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس: برانچ لیس بینکاری سیکٹر کو دھچکا، اسٹیٹ بینک سے استثنا کا مطالبہ

tax budget1کراچی: بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ پاکستان میں تیزی سے ابھرتی ہوئی برانچ لیس بینکاری کے لیے بھی دھچکا ثابت ہوا ہے۔ برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف بی آر سے رابطہ کرکے برانچ لیس بینکاری کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق برانچ لیس بینکاری کی شرح نمو میں60 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بینک کھاتوں سے 50ہزار اور اس سے زائد رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی روایتی بینکاری کے ساتھ پاکستان میں نوزائیدہ برانچ لیس بینکاری کے شعبے کیلیے بھی مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔ برانچ لیس بینکاری کی سہولت پاکستان میں مقامی ترسیلات کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور کم مالیت کی رقوم کی ایک سے دوسرے موبائل اکاؤنٹس میں منتقلی کے لیے استعمال ہورہی ہے،صارفین چھوٹی ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کیلیے موبائل بینکاری یا برانچ لیس بینکاری کی جانب تیزی سے منتقل ہورہے ہیں تاہم ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے اس رجحان کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور تیزی سے ابھرتی ہوئی اس سہولت کا دائرہ محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...