Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پٹرول پر 45 فیصد ٹیکس ظلم ہے، سڑکوں پر نکلنے سے پہلے قیمتیں کم...

پٹرول پر 45 فیصد ٹیکس ظلم ہے، سڑکوں پر نکلنے سے پہلے قیمتیں کم کی جائیں، پی ٹی آئی

Petrolکراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر نکلنے سے پہلے عالمی معیار کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اپنے ردعمل میں انھوں نے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، ڈیزل پر 45 فیصد جی ایس ٹی کی وصولی ظالمانہ اقدام ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی ناقابل قبول اور قوم سے بھونڈا مذاق ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے لیکن پاکستان میں اس مناسبت سے قیمت کم نہیں کی گئی، اس لیے حکومت اس مرتبہ عوامی طاقت کے مظاہرے کا انتظار نہ کرے۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی صرف اس وقت سنتی ہے جب وہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...