Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ودہولڈنگ ٹیکس: بینکوں میں لین دین ٹھپ، وزیر اعظم تاجروں سے ملاقات کریں...

ودہولڈنگ ٹیکس: بینکوں میں لین دین ٹھپ، وزیر اعظم تاجروں سے ملاقات کریں گے

tax budget1کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار نے بینک کھاتوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد چیک کے ذریعے لین دین محدود ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ کھاتے داروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ایف بی آر کی پکڑ سے بچنے کے لیے چیک کے ذریعے لین دین محدود کر دیا۔ ذرئع ابلاغ کے نجی ادارے کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی 2015 کے دوران چیک کے ذریعے لین دین 8 کھرب 78ارب 54کروڑ روپے کم رہا۔ بینکوں کے ذریعے لین دین میں غیرمعمولی کمی کے سبب ایک جانب بینکوں کو ڈپازٹس میں کمی کا سامنا ہے، دوسری جانب بینکوں کو مالیاتی خدمات کی فراہمی پر سروس چارجز کی مد میں حاصل ہونے والے آمدنی میں بھی نمایاں کمی درپیش ہے۔ دوسری جانب ملک میں تاجروں کے بڑھتے ہوئے تحفظات کو فوری حل کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف 10ستمبر کو کراچی میں ان سے ملاقاتیں کریں گے، تاجروں، سرمایہ کاروں، فیڈریشن چیمبر آف کامرس، ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈرز کے رہنماؤں سے 2 روز تک ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ تاجروں کے مسائل اور تحفظات کو فوری حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم سمیت وفاقی کابینہ کے 8 وزرا اور چیئرمین ایف بی آر بھی ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے چھوٹے تاجر 0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، دوسری طرف سرمایہ کار اور درآمد و برآمد کنندگان ٹیکس ریفنڈ نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، اس کے علاوہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ، کراچی میں مہنگے داموں پانی کی فروخت سے کاروبار کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...