Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج مظاہرہ، کل مکمل ہڑتال ہوگی، اسمال ٹریڈرز

tax budget1کراچی: ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کے تاجروں کی طرح کل کراچی کے تاجر بھی مکمل شٹرڈائون ہڑتال کریں گے۔ کراچی کی 855سے زائد مارکیٹس انجمنوں نے پاکستان چوک پر میٹنگ میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ۔اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کے صدر محمود حامد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاجر وڈہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج 3بجے پاکستان چوک پر وڈہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مظاہرہ بھی کریں گے ۔ اجلاس سے پاکستان اسمال پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر وکیل الدین ،امین الدین ،محمد آصف ،عثمان شریف ،عبد الماجد ،اقبال یوسف ،جاوید عبداللہ ،سلیم ملک ،محمد ربان ،اقبال کاکا خیل ،اسلم بھٹی ،جعفر کوڑیا ،حاکم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ محمود حامد نے کہا کہ حکومت تاجروں کو کمزور سمجھ کر دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کرے ۔آئی ایم ایف کے احکامات اور نئے قرضوں کے حصول کے لیے حکمران ملک کو گروی رکھ رہے ہیں ۔عوام کو جینا مشکل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب پورے ملک کے تاجر متحد ہو چکے ہیں اور حکومتی ہٹ دھرمیوں کو قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈکٹیشنوں کے باعث ملک کی معیشت بحرانی کیفیت سے گزر رہی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹس کے مطابق بینکوں میں ڈپازٹس 30فیصد سے زائد کم ہو گئے ہیں ۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر وڈہولڈنگ ٹیکس واپس لے ورنہ ہماری احتجاجی تحریک دھرنوں اور گھیرائو کی صورت اختیار کر لے گی۔
Open chat