Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار بے نام لین دین کرنے والے ٹیکس چوروں کے خلاف قانون سازی...

بے نام لین دین کرنے والے ٹیکس چوروں کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ

property transaction papers1کراچی: بے نامی کھاتوں کے ذریعے پراپرٹی کے سودوں کی روک تھام کے لیے ’انسداد بے نامی لین دین ایکٹ2015‘ کا مسودہ قانون جنوری 2016ء تک قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ اس ایکٹ کی منظوری کی صورت میں بے نامی اکاؤنٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ پراپرٹی بحق سرکار(وفاق) ضبط کرلی جائے گی اور اس کے عوض کسی قسم کامعاوضہ بھی ادا نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے آٹھویں جائزے کے لیے ارسال کردہ ’میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز‘ میں ٹیکس سسٹم کی بہتری اورٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے زیرغور اقدامات کے بارے میں بتایاہے کہ بے نامی لین دین کے ذریعے ٹیکس چوری اورقومی خزانے کونقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کرنے کے لیے انسداد بے نامی لین دین ایکٹ 2015 کا مسودہ جنوری 2016 کے آخرتک قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ بے نامی ٹرانزیکشن کے ذریعے جائیداد کسی دوسرے شخص کے نام پرمنتقل یا رکھی جاتی ہے تاکہ ٹیکس سے بچاجاسکے اسی طرح جائیداد کی منتقلی کے لیے بھی بے نامی ٹرانزیکشن کاطریقہ اختیار کیا جاتاہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کوبتایاہے کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اورٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے تمام سرکاری اداروں اورمحکموں کے سپلائرز کے لیے بھی انکم ٹیکس اورجنرل سیلز ٹیکس کے فعال ٹیکس گزاروںکی فہرست میں نام کا ہونالازمی قرار دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...