Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نیو میمن مسجدمختصر ڈاکومینٹری

کراچی میں موجود بعض قدیم مساجد تاریخ کاحصہ بن چکی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ایم اے جناح روڈ پر واقع...

کراچی کی متعدد سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس درست کردی گئیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کے ایم سی کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ...

گلبرک پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام

گلبرگ پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات کو ناکام بنادیا، کاروائی میں 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، ملزمان سے چھینی ہوئی نقد رقم، موٹر...

گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

لانڈھی دادو بالی کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس...

حکومت اورتاجروں میں ود ہولڈنگ ٹیکس 0.2 فیصدمقررکرنے اتفاق

tax budget1کراچی: حکومت اور تاجروں کے ایک دھڑے کے درمیان 31 دسمبر تک کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایک لاکھ روپے تھریش ہولڈ مقررکرنے پرمشروط طور پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے ۔ حکومت تاجروں کے لیے کیلیے پیکیج لائے گی اور تاجروں کو ان رولمنٹ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے تاہم الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خدشہ اور تاجروں کے ایک دھڑے کی جانب سے مذاکرات کے بائیکاٹ کے باعث مذاکرات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے حکومت نے جب سے تاجروں کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ پر بات چیت شروع کی ہے۔ اس وقت سے حکومت نے تاجروں سے کہا ہے کہ ان کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے ایک سوال کے جواب میں اسحق ڈار نے کہا مذاکرات میں چونکہ کچھ تاجر رہنما موجود نہیں تھے اس لیے یہ طے پایا ہے بدھ کو حتمی بات چیت ہوگی جس میں فائنل کیا جائیگا اور جو بھی طے پائیگا وہ31 دسمبر تک کی مدت کے یے عارضی طور پر ہوگا، جو تاجر ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے جائیں گے ۔
Open chat