Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سزائے موت کو معطل کرنا شرعی احکامات کی مکمل خلاف ورزی ہے،...

سزائے موت کو معطل کرنا شرعی احکامات کی مکمل خلاف ورزی ہے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiحکومت پاکستان کا تجارتی اور مالی فوائد کے لئے موت کی سزا کو معطل کرنا شریعت کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یہ با ت تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطبہ ¿جمعہ کے دوران وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے اپنے پاک کلام میں ان لوگوں پر اپنے غیظ وغضب کا اظہار کیا ہے جو اُس کی آیات کو سستے داموں بیچ دیتے ہیں ۔اُنہوں نے ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کے G.S.Pپلس پر ماہرانہ تجزیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کر کے پاکستان کو کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ گویا کہ ہم بے لذت گناہ کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر یا مزدوروں کے اوقات کار کا مسئلہ ہو تو کسی تجارتی معاہدے میں اس نوعیت کی پابندیاں سمجھ آتی ہیں لیکن کسی تجارتی لین دین کا سزائے موت کے نافذ ہونے یا نہ ہونے سے کیا تعلق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی شعائر اور اسلامی نظام اس وقت مغرب کا اصل ٹارگٹ ہیں لہٰذا وہ مختلف حیلے بہانے سے مسلمانوں کو شریعت سے دور کرنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکمران نفادِ شریعت اور اسلام کے عادلانہ نظام کی طرف بڑھنے کی بجائے غیر شرعی اقدام کر رہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طرح مغرب اور امریکہ کی خوشنودی حاصل کر کے اپنے اقتدار کو مضبوطی سے جماسکیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ قرآن پاک میں یہ فیصلہ دے چکا ہے کہ کفار اُس وقت تک تم سے خوش نہ ہوں گے جب تک تم اپنے دین سے منہ موڑ کر اُن کا حصہ نہیں بن جاتے۔ اُنہوں نے دعا کی اللہ رب العزت عوام اور خواص دونوں کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ اللہ، رسولﷺ اور قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کر کے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...