Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

ٹڈاپ سے کرپشن ختم، امن کے مثبت نتائج نمودار ہونگے، ایس ایم منیر

sm-muneer-400کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ اور ٹی ڈی اے پی کے سربراہ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ قومی ادارے ٹی ڈی اے پی سے کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن ختم کرتے ہوئے اسے 30 کروڑ روپے تک کا فائدہ پہنچایا جا چکا ہے۔ منگل کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ایکسپو پاکستان کے انعقاد پر 25 کروڑ 85لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے تھے لیکن سال 2015ء کی ایکسپو پاکستان میں 15 کروڑ روپے خرچ کرکے مجموعی اخراجات میں 10 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں امن و امان، بجلی ارو گیس جیسے بحران کا سامنا ہے لیکن ریفنڈ کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد رقم برآمد کنندگان کو ادا کر دی جائے تو ملکی برآمدات میں 4 تا 5 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے مثبت اثرات نمودار ہوں گے جس کے لیے افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کررہے ہیں۔ اس موقع پر فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں چاول کی قیمتوں میں 30 تا 40 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ویتنام اور بھارت نے بھی اپنی تیار فصلوں میں قیمتیں کم کردی ہیں جس کے باعث پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان کو سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے۔

Open chat