Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں دھرنا جاری

ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں دھرنا جاری

 teacher action committeمحکمہ تعلیم کراچی میں بھرتی ہونے کے 2 برس بعد بھی تنخواہ نہ ملنے کے خلاف سیکڑوں خواتین و مرد اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا بلاوس ہاﺅس کے قریب بوٹ بیس کے مقام دھرنا جاری ہے، پولیس نے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے بلاول ہاﺅس کے اطراف کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز بھی نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کی اپیل پر پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونیوالے سیکڑوں خواتین ومرد اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بدھ کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلاول ہاو¿س کی قریب دھرنا دینے کے لیے مارچ کیا، احتجاجی اساتذہ کے پہنچنے سے قبل ہی بلاول ہاو¿س جانی والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئیں ہیںجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا، خصوصا اسکولوں کے بچوں کو آمدورفت میں دشواری پیش آئیں،سڑکوں پرپولیس کی بھاری نفری کوتعینات کردیا گیا۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی اور وقار مہدی نے دھرنا ختم کرانے کے لیے نیوٹیچرز ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے مذاکرات کیے، پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق معاملات پر غور کیا جا رہا ہے، امید ہے جلد یہ مسئلہ قانونی طریقے سے حل کر لیا جائے گا، نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابوبکر ابڑو نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ خواتین و مرد اساتذہ اس وقت تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سابق دور میں 7 ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی بھرتیاں کی گئیں، لیکن 2 سال گزر جانے کے باوجود انھیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ہمیں اب حکومت کے کسی وعدے پر اعتبار نہیں، اس لیے ہم تنخواہ لیے بغیر اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...