Tuesday, October 20, 2020
Home Trending تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا پی پی کے جلسے میں طاقت کا...

تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا پی پی کے جلسے میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان

teachers-protestکراچی، تین سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ  کل اتوار کو پیپلز پارٹی کے لیاری میں منعقدہ جلسہ عام میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جس میں لیاری سمیت کراچی بھر کے سیکڑوں اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف اپنے اصل آفر آرڈر سمیت دیگر دستاویزات ہمراہ لائیں گے اور پیپلز پارٹی قائدین کو اصل اور نقل کی پہچان بتائیں گے صرف زبانی کلامی طور پراساتذہ کوجعلی بھرتی قرار دے دینا درست نہیں ۔یہ بات نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ابوبکر ابڑو کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں ورکر کی حیثیت سے شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ تنخواہوں کے اجراءکو یقینی بنانے کے لئے حکمران کی توجہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جیسے ایک عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوںتک رسائی حاصل نہیں اسلئے یہ جلسہ ہمارے لئے ایک بہترین موقع ہے اسی سوچ کے ساتھ ہم جلسہ گاہ کے باہر کھڑے ہو کر علامتی مگر خاموش احتجاج کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ اس دوران ہمارے ساتھ نامناسب رویہ اختیار نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں اساتذہ انصاف کے لئے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں ،مایوس نہیں ہوئے اب بھی پر امید ہیں لیکن صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی ہونیوالوں کو ان ہی کے بعض لوگ جعلی بھرتی قرار دے رہے ہیں اس سے بڑی ستم ظریفی ہمارے ساتھ اور کیا ہوگی ہم بوگس بھرتیوں کی حمایت نہیں کرتے لیکن اصل حقدار کواس کے حق سے محروم رکھنا بھی کسی صورت درست نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...

ایف آئی آر کےلئےناروا سلوک کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ

کراچی، کیپٹی صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر افسران دلبراشتہ ہیں، ایف آئی آر کے معاملے میں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا،ایڈیشنل...