سندھ میں اساتذہ کی غیرقانونی بھرتیاں, بحالی کی درخواست مسترد

banking courtdکراچی سپریم کورٹ نے فزیکل ٹریننگ، ڈرائنگ اور دیگر شعبوں کے 70 سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فزیکل ٹریننگ، ڈرائنگ و دیگر شعبوں کے 70 سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اساتذہ کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کا پورا عمل ہی غیر قانونی ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اسلام میں مزدور کو بھرتی کرنے کا بھی طریقہ کار موجود ہے، بھرتی کمیٹی نے انٹرویوز کیے نہ ٹیسٹ لیا مگر اساتذہ بھرتی ہو گئے، اساتذہ کو بھرتی کرنے کا پورا عمل ہی بد نیتی پر مبنی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top