Wednesday, October 21, 2020
Home Trending تنخواہوں سے محروم اساتذہ آج پھر بلاول ہاﺅس کی طرف مارچ کرینگے

تنخواہوں سے محروم اساتذہ آج پھر بلاول ہاﺅس کی طرف مارچ کرینگے

teacher action committeدو سال سے تنخواہوں سے محروم سات ہزار سے زائد اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کے وحشیانہ تشدد، خواتین کی حرمتی اور اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف آج ایک مرتبہ پھر اساتذہ کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوکر بلاول ہاﺅس کے طرف مارچ کریں گے۔ یہ اعلان ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں ابوبکرابڑو، امین بھٹو و دیگر نے ملیر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دو سال سال سے اساتذہ اسکولوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں بیوروکریسی اوروزرا کی رسا کشی کا شکار بنا کر تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے جب کہ ریکارڈ پر موجود ہے کہ اساتذہ نے نہ صرف انٹرویوز دیئے بلکہ ٹیسٹ سمیت تمام سرکاری لوازمات کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب اساتذہ کے گھروں میں فاقہ کشی کو نوبت آگئی تو وہ مجبورہوکر اپنے اہل خانہ سمیت اقتدار کے ایوانوں اور ہمارے ووٹوں سے منتخب نمائندوں کے پاس انصاف مانگنے کے لیے نکلے۔ لیکن بدقسمتی ہے کہ اس ریاست میں نہ بڑوں ، بوڑھوں اور اپنے بزرگوں سمیت اساتذہ کی کوئی عزت اوراہمیت نہیں۔ آج انہیں لاٹھیاں برسا کر خون میں لہولہان کیا جارہا ہے۔ گزشتہ احتجاج میں خواتین اساتذہ ہاتھوں میں قرآن لیکر اپنے بچوں سمیت حقوق کے حصول کے لیے بلاول ہاﺅس کی طرف بڑھیں تو پولیس نے قرآن مجید سمیت خواتین اساتذہ کی بے حرمتی کی اور مقدمات درج اور گرفتاریاں کیں۔ انہوں نے کہا تمام اساتذہ سے آج اپنے حقوق کے لیے پریس کلب پہنچیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...