Thursday, October 22, 2020
Home کھیل پہلا ون ڈے: گرین شرٹس کا ہوم گراؤنڈ پر بڑا اسکور، زمبابوے...

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس کا ہوم گراؤنڈ پر بڑا اسکور، زمبابوے کو شکست

pakistani team1کراچی: پاکستان نے پہلے ون ڈ ے میں زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاندار سینچری اسکور کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز نے اسے درست ثابت کردکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے بازمحمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی کے درمیان 170 اور شعیب ملک اور حارث سہیل نے 201 رنز کی شراکت قائم کرکے ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی غیرملکی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی اسکور بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کردیا۔ اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑے، اظہرعلی باؤنڈری لگاتے ہوئے پینگارا کی گیند پرکیچ دے بیٹھے، انہوں نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس کے بعد محمد حفیظ بھی 175 کے مجموعے پر چلتے بنے، حفیظ نے4 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 86 رنزاسکور کئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں شعیب ملک اورحارث سہیل نے بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اورمیچ کی آخری گیند پرشعیب ملک کیچ آؤٹ ہوئے،شعیب نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر112 رنزبنائے جب کہ حارث سہیل 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...