Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری سب سے بڑی ڈکیتی ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسٹیل ملز کی زمین اور اس کے اثاثے ہتھیانے نہیں...

کھانوں پر پابندی، شادی ہالز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

شادی ہالز میں کھانوں پر پابندی کےخلاف آل پاکستان شادی ہالز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ، اس موقع پر رہنمائوں کا...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

گوگل کے تعاون سے ٹیک میلہ پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن شاپنگ فیسٹول ہو گا

techmela1کراچی: پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن ٹیک شاپنگ فیسٹول شروع ہونے والا ہے جو 11 ستمبر 2015 سے 20 ستمبر، 2015 تک www.techmela.com پر جاری رہے گا۔ گوگل کے تعاون سے 10 دن تک جاری رہنے والے اس شاپنگ فیسٹول کو’ٹیک میلہ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مرکزی نکتہ وہ خصوصی پیشکشیں ہیں جن میں اسمارٹ فونز، گیجٹس کی خریداری سمیت ڈیٹا اور وائس پلانز پر30فیصد تک ڈسکاؤنٹ شامل ہے اوریہ پیشکشیں نیز ڈسکاؤنٹ صرف اسی خصوصی عرصے کے دوران آن لائن دستیاب ہوں گے۔ گوگل کی کنٹر ی منیجر برائے ساؤتھ ایشیا فرنٹیئر ،تانیا ایدرس کے مطابق ’’پاکستان کی موبائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن آ رہے ہیں اور اپنے اسمارٹ فون کو پرائمری انٹرنیٹ ڈیوائس کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ عیدالضحیٰ کی تہواری اور روایتی تعطیلات سے پہلے اس ورچوئل شاپنگ فیسٹول کا انعقاد بالکل صحیح موقع ہے جس کو مکمل طورپرآن لائن رکھاگیا ہے کیوںکہ اس وقت زیادہ تر صارفین خریداری کے لیے آن لائن رجوع کرتے ہیں۔انٹرنیٹ کا دخل تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اسی کے ساتھ آن لائن خریداری کی طلب بھی بڑھتی جا رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے ہم پاکستان میں ای-کامرس کے حوالے سے مزید آگاہی اور اختیار کرنے میں اضافہ کریں گے۔
Open chat