Wednesday, October 21, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی اینگروپاور جین لمیٹڈ اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین توانائی منصوبہ...

اینگروپاور جین لمیٹڈ اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین توانائی منصوبہ پر دستخط

easy-paisa320x180اینگرو پاور جین لمیٹڈ) (EPL تھر بلاک II میں 660 میگاواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو بجلی گھروں کو بنانے کے لئے چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن ) (CMEC کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ جوائنٹ وینچر کمپنی ، اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ ) EPTL ) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ( SECMC) کے ساتھ سالانہ کوئلے 3.8 فی میٹرک ٹن کوئلہ کی فراہمی کا معاہدہ کرے گی جو بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر جناب شمس الدین اے شیخ، سی ای او EPL اور مسٹر زنگ چن صدر CMEC نے دستخط کیے۔ تقریب دستخط میں معزز وفاقی وزیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، ظفرادین محمود خصوصی ایلچی CPEC، ایم ڈی پی پی آئی بی شاہ جہاں مرزااور اعجاز احمد خان ایم ڈی TCEB سمیت دیگر حصص یافتگان، تھل لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ نے شرکت کی۔

اس موقع پر جناب شمس الدین شیخ اور زنگ چن نے پاکستانی وفد کو کان کنی اور بجلی منصوبے پرجاری کام پر بریفنگ دی۔ زنگ چن نے اس موقع پر کہا کہ CMEC پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کی ترقی اور توسیع میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا ”ہم تھرکول پراجیکٹ کو مستقبل میں پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا حل دیکھتے ہیں۔“
شمس الدین شیخ نے تھر منصوبے کے حوالے سے اس معاہدہ کو ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور دونوں اداروں کے مابین معاہدہ کی بدولت تھر منصوبہ کو2017 میںمکمل کیا جاسکے گا۔ اب ہماری پوری کوشش ہے کہ چینی قرضہ کی سہولت جلد از جلدحاصل کی جاسکے۔
طارق فاطمی نے دونوں کمپنیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ معاہدہ پاکستان میںجاری توانائی کے بحران کو حل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا اور کہا ” چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا ٹھوس پھل“ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...