Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

مائیکروسافٹ تربیتی پروگراموں کوسہولت فراہم کریگا

micro [320x200]کراچی، مائیکروسافٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے آن لائن پورٹل ”نیشنل ایونٹ مینجمنٹ سسٹم “ تخلیق کرنے کےلئے آپس میں تعاون پراتفاق کیا ہے۔اس سسٹم کوXellerationپاکستان نے ڈیویلپ کیا ہے۔یہ آن لائن پورٹل ہائرایجوکیشن کمیشن کو مائیکروسافٹ اورایچ ای سی کے مابین ملک گیرایجوکیشن الائنس کے تحت یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی کی طرف سے منعقد کئے گئے 3000 سے زیادہ تقاریب کو موثر طریقے سے منظم کرنے کے قابل بنائے گی۔ مائیکروسافٹ آفس 365 (شیئرپوائنٹ آن لائن) پرمبنی یہ پورٹل ممکنہ شرکاءاور حاضرین کوایونٹس کے شیڈول اوراشاعت کے متعلق سہولت اوراطلاع فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں جمعرات کویہاں ایک خصوصی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کے چیئرمین ڈاکٹرمختاراحمد نے http://pern-public.sharepoint.com پردستیاب پورٹل کے اجراءکے ساتھ اس ”نیشنل ایونٹ مینجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کیا۔ مائیکروسافٹ نےپا کے پبلک سیکٹر ڈائریکٹر Harb Bou-Harb بھی اس موقع پرموجودتھے۔تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی، ایچ ای سی انور امجد، کنٹری انٹرپرائز اینڈ پارٹنرگروپ کے ڈائریکٹر مائیکروسافٹ پاکستان عابد زیدی اور انٹرپرائز ٹیکنالوجی اسٹریٹجسٹ مائیکروسافٹ پاکستان جبران جمشید نے بھی شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی)، ایچ ای سی انورامجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی ملک میں اعلی تعلیمی اداروں میں سہولیات بہم پہنچانے اورانھیں مضبوط بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیشنل ایونٹ مینجمنٹ سسٹم کو انتہائی محتاط انداز میں مو¿ثر طریقے سے آپریشنل چیلنجوں کو حل کرنے اور ہرسال پورے پاکستان میں HEIs کیلئے اوراس کی جانب سے مختلف تعلیمی شعبوں میں منعقد ہونیوالی سینکڑوں ایونٹس میں مزید اضافہ کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس سسٹم سے ان تقاریب میں شرکاءکو درپیش خدشات اور مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مائیکروسافٹ نیپا کے ریجنل پبلک سیکٹرکے ڈائریکٹر Harb Bou-Harb کا کہنا تھا کہ یہ مائیکروسافٹ کیلئے بڑی فخر کی بات ہے کہ وہ اس جدید ترین آن لائن سہولت کی تخلیق سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ہرسال منظم اورمنعقدکردہ بصیرت انگیز ایونٹس کویکسوکرنے کیلئے طویل عرصہ تک اپنی خدمات فراہم کرتارہے گا۔انھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ دنیا بھرمیں تعلیمی اقدامات کو فروغ دینے اور ترقی پذیر دنیا میں تعلیم کے معیار کوبلندکرنے کےلئے کمر بستہ ہے۔
مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری انٹرپرائز اینڈ پارٹنرگروپ کے ڈائریکٹرعابد زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے تعلیمی ادارے کلاس رومز سے باہرکی دنیا کےلئے اپنے طالب علموں اور فیکلٹی کو تیارکرنے کی راہ پرگامزن ہیں ۔ وہ انھیں مختلف ڈیوائسز، سافٹ ویئرتک رسائی، نتیجہ خیزآموزش کےلئے درکار تربیتی اور دیگرعناصرکی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنانے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ میں، ہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سٹریٹجک پارٹنر ہونے پر فخرمحسوس کرتے ہیں جو اعلی تعلیم کے فروغ اورطالب علموں کو اس طرح کے اقدامات کے ذریعے اپنے حقیقی صلاحیتوں کے ادراک میں مددفراہم کررہا ہے۔
اس قائدانہ سہولت کی پورے ملک کی 157 سے زائد یونیورسٹیوں اورکیمپسزکوآفرکی جائے گی جو اس وقت دس لاکھ سے زیادہ طالب علموں، فیکلٹی ممبران اور عملے کو سہولت بہم پہنچا رہے ہیں ۔تعلیمی شعبے کے بڑے سہولت کارکی حیثیت سے ایچ ای سی اب انتہائی باریک بینی سے اس پورٹل سے اخذکردہ فیڈبیک پر نظر اور تعلیم کی منصوبہ بندی کو مرتب کرنے کے قابل ہو جائے گی۔یونیورسٹیوں میں انتظامی ٹیمیں اس جامع سہولت کو ایونٹس کے انعقاد، فیسیلٹیز/ ریسورسز اورکمروں کی ریزویشن کے انتظام کیلئے بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔

Open chat