Thursday, October 29, 2020
Home Trending پاشا کا1.372ملین ڈالرز سے دی نیو ٹیکنالوجی اینکیوبیٹر قائم کرنے کا اعلان

پاشا کا1.372ملین ڈالرز سے دی نیو ٹیکنالوجی اینکیوبیٹر قائم کرنے کا اعلان

pashaکراچی: پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅس ایسو سی ایشن نے اپنے گلوبل پارٹنر ز کے اشتراک کے کراچی میں The Nest i/O،دی نیو ٹیکنالوجی اینکیوبیٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پاشا کی سالانہ آئی سی ٹی تقریب کے موقع پر پاشا کی صدر جہاں آراءنے بتایا کہ پاشا کے گلوبل پارٹنرز گوگل انٹر پرنیورز اور سام سنگ کے ساتھ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی گرانٹ فراہم کی گئی ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ کے لئے 1.372ملین ڈالرز کی رقم جمع ہو چکی ہے۔

پراجیکٹ کے بارے میں جہاں آراءنے مزید بتایا کہ یہ انکیو بیٹر آئی ٹی کے میدان میں نئے آنے والے نوجوانوں کو مکمل معاونت فراہم کرے گی جس میں ان کی سرپرستی ، ٹیکنالوجی تک رسائی و دیگر پہلو شامل ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے دوسرے شہروں سے کراچی لوگ نوکری کی تلاش میں آتے ہیں تو ہماری کوشش یہ ہے کہ وہ خود اپنا کام شروع کریں اور دنیا کو دکھائیں ،اس پیش رفت سے ملک میں ٹیکنالوجی کی انٹر پریونیرل کمیونٹی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

گوگل پاکستان کے کنٹری کنسلٹنٹ بدر خوشنود نے اس موقع کہا کہ گوگل کی پاکستان میں یہ پہلی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی اور اب دنیا کے دیگر بڑے برانڈز کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی اور ان کمپنیو کو پاکستان کو اپنی ترجیحی لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے تقویت ملے گی۔

سام سنگ کے کارپوریٹ مارکیٹنگ ہیڈ سعد الحسن یہ تو ابھی ابتداءہے اس شراکت داری کو ہم مزید آگے لے کر جائیں گے ، انہوںنے کراچی اپڈیٹس سے اس سلسلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ انکیوبیٹر کراچی میں چند ہی ہفتوں میں قائم ہو جائے گا اور اس کو ہم دوسرے شہروں تک بھی لے کر جائیں گے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اب ملک کی کسی بھی یونیورسٹی کا کوئی بھی پرعزم ذہین طالبعلم سرمایہ یا جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے گا ، انہوںنے کہاکہ طالبعلم اپنے آئیڈیا ، مکمل پلان اور تمام پیپر ورک کے ساتھ ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا اگر آئیڈیا میں جان ہوئی اور وہ قابل عمل ہوا تو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...