Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں آئی آئی چندریگر روڈ، تحریک انصاف کا پانی کی قلت کے خلاف...

آئی آئی چندریگر روڈ، تحریک انصاف کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاج

pti-stamp-picکراچی،         پاکستان تحریک انصاف کے تحت آئی آئی چندریگر روڈ پر اولڈ سٹی ایریا اور برنس روڈ پر پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے پر جن پر پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے آج عوام بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور واٹر بورڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تو پانی نہیں مل رہا ہے تاہم ہائیڈرینٹ اور ٹینکر مافیا کا کاروبار عروج پر ہے۔ عوام کو پیسے دے کر بھی پانی نہیں مل رہا۔ یہ حکومت کی خراب کارکردگی کے باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے افسران اور عملے کی ملی بھگت سے کراچی میں پانی عوام کو ملنے کے بجائے کمرشل صارفین اور ہائیڈرینٹس مافیا کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چوک، آرام باغ اور برنس روڈ کے علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی نہیں آرہا۔ عوام سخت مشکلات کا شکار ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پانی فراہم نہیں کرسکتی تو پھر اسے حکمرانی کا بھی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں پانی کے مسئلے کو حل کرانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر سینیٹ، قومی اور سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کیا کہ اگر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے پر فوری توجہ نہیں دی گئی توپھر شاہراﺅں پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...