Tuesday, October 20, 2020
Home Trending سندھ کے وسائل پر قابض حکمران ٹولہ لوٹ مارمیں مصروف ہے،عارف علوی

سندھ کے وسائل پر قابض حکمران ٹولہ لوٹ مارمیں مصروف ہے،عارف علوی

DR-ARIF-ALVIپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز حیدر آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب حملے اور کارکنان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی کی قیادت تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور خصوصاً صوبہ سندھ میں احتجاجی جلسوں کے آغاز سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،سیاسی مخالفین عوام میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو دیکھ کر حواس باختہ ہوچکے ہیں ۔ اپنے آپ کو سیکولر جماعت کہنے والی پیپلز پارٹی بھی انتہا پسندی پر اتر آئی ہے ۔
یہ بات انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کے وسائل پر قابض حکمران ٹولہ لوٹ مار اور اقرباءپروری میں مصروف ہےں اور انہیں سندھ کے غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی کی سوچ اور لوٹ مار کی وجہ سے سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے متنفر ہورہے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین اندرون سندھ میں بھر پور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو آٹا ، دال کے بھاﺅ کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے پرُزور مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے دفتر پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں کی جانب سے حملے کا نوٹس لیکر اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...