Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق محمود آباد ٹی پی ٹو گرائونڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ  مزمل...

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،2 لاشیں ملی

مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملی، جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سے محمد...

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار،وسیم اختر ،روف صدیقی بری

اشتعال انگیز تقاریر کیس کا فیصلہ ،ڈاکٹرفاروق ستار، وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قمر منصور کو بری کردیا گیا، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ...

تحریک انصاف کا احتجاج، پولیس کا لائحہ عمل تیار

tehreek insafپاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کے تحت کل کراچی بند کرانے منصوبہ بندی کے جواب میں پولیس نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو قانونی شکنی نہیں کرنے دیں گے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے  بتایا کہ کراچی میں احتجاج یا جلسہ جلوس کرنا کسی بھی شہری کا جمہوری حق ہے دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کل 12 دسمبر کو شہر بند کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کوئی شہری اپنی مرضی سے اپنی دکان، دفتر یا کاروبار بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے لیکن اس سلسلے میں کسی کو دھونس، دھاندلی یا زبردستی نہیں کرنے دیں گے۔ جلاؤ گھیراؤ یا قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے 12 دسمبر کے حوالے سے کراچی کے 25 سے زائد مقامات پر احتجاج کرنے کا لائحہ فراہم کیا ہے۔ جس کے تحت شاہراہ فیصل نرسری، کلفٹن تین تلوار، نمائس چورنگی، ملیر، نارتھ ناظم آباد، صدر اور لیاری کے علاقوں میں مرکزی پروگرام ہونگے۔ غلام قادر تھیبو کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولیس چیف کے مطابق کل شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کل کراچی میں فیصل آباد کے احتجاج جیسی صورتحال نہیں ہوگی

Open chat