Saturday, October 24, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی ٹیلی نارتھری جی سروس، 73شہروں کے 26لاکھ صارفین تک پہنچ گئی

ٹیلی نارتھری جی سروس، 73شہروں کے 26لاکھ صارفین تک پہنچ گئی

کراچی:    ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر کے 73شہروں میں 26لاکھ سے زائد صارفین کو عمدہ 3Gtelenor-hungaryسروس فراہم کرتے ہوئے ملک کے سب سے وسیع اور تیزی سے بڑھتے ہوئے 3Gنیٹ ورک کی حیثیت سے اپنی فوقیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔موجودہ 3Gرول آﺅٹ کے مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان اپنی سروس کرک،شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لکی مروت، میانوالی،پبی ، خیبر ایجنسی اور وہاڑی میں شروع کرے گا۔ ان شہروںمیں ٹےلی نار پاکستان کے صارفےن دو ہفتوں تک مفت 3Gٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکےں گے۔تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جائے گی۔3Gکی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ 50MBتک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکےںگے جبکہ 2Gڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔اس موقع پر ٹےلی نار پاکستان کے چےف مارکےٹنگ آفےسر عرفان وہاب خان نے کہا کہ شہری و دےہی علاقوں مےں26لاکھ سے زائد 3Gاستعمال کرنے والے صارفےن ٹیلی نار پاکستان کا سب کو سستا اور بہترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔ ملک میں 3Gکو فروغ دینے کی غرض سے ہم نہ صرف شہروں کے اندر 3Gسائےٹس کا اضافہ کر رہے ہےں بلکہ مسلسل نئے شہروں مےں بھی 3Gسروس متعارف کر ا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل انٹرنےٹ کو فروغ دےتے ہوئے ہم ملک میں انٹرنیٹ کے معاشی و معاشرتی کردار کو تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں جس کی بدولت لوگ 3Gسے مزید مستفید ہوسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...