Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار حکومتی ٹیکسوں کی بھرمار: ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری شدید متاثر

حکومتی ٹیکسوں کی بھرمار: ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری شدید متاثر

telecom telecomminication internet technology1کراچی: ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بھرمار اور وفاقی اور صوبوں کی جانب سے عائد کردہ دہرے ٹیکسوں کی وجہ سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کا عمل رکنے کا خدشہ ہے۔ ٹیلی کام کمپنیاں اپنے ریونیو کا 50فیصد حصہ ٹیکسوں میں ادا کررہی ہیں۔ انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکس کے نفاذ کے بعد انٹرنیٹ کے استعمال کے رجحان میں کمی کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ریونیو میں کمی کا سامنا ہے۔ انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے حکومت کیلیے رواں مالی سال کے دوران نیکسٹ جنریشن (تھری جی /فورجی) کے باقی اسپیکٹرم اور ایک کمپنی کے لیے لائسنس کی نیلامی سے 65ارب روپے کی آمدن کا ہدف دشوار تر ہوگیا ہے۔ انڈسٹری ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے و الی ٹیلی کام کمپنیاں ٹیکسوں کی وجہ سے بلند کاروباری لاگت اور ریونیو میں کمی کے سبب خسارے میں چل رہی ہیں ٹیلی کام کمپنیاں آپریٹنگ منافع تو کما رہی ہیں لیکن ٹیکس منہا کرکے خسارے کا سامنا ہے۔ مالی سال 2013-14کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی آمدن 465ارب 54کروڑ روپے کے مقابلے میں محصولات کی مالیت 234ارب 53کروڑ روپے رہی، اس طرح اس شعبے نے اپنے ریونیو کا 50فیصد ٹیکسوں اور پی ٹی اے ڈپازٹ کی مد میں ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...