Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار 18مہینے کی وارنٹی،قیمت 7ہزار سے بھی کم ، ٹیلی نار کا اسمارٹ...

18مہینے کی وارنٹی،قیمت 7ہزار سے بھی کم ، ٹیلی نار کا اسمارٹ فون

rsz_irafan_wahab_khan_introducing_telenors_new_decvicesکراچی : اسمارٹ فون کو عوام کی دسترس میں لانے کے لئے ٹیلی نار نے تھری جی فون کے 2ماڈلزمتعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، کراچی میں موو این پک میں منعقدہ تقریب میں ٹیلی نار کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے بتایا کہ 15اپریل سے سروس سینٹرز ، فرنچائز و یگر آﺅٹ لٹس پر فروخت کے لئے دستیاب ہونے والے ٹےلی ناراےزی 3G ہینڈ سیٹ فرنٹ کیمرے اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز (فیس بک، ٹویٹر اور Whatsapp ) سے مزین ہے جبکہ ٹیلی نار اسمارٹ 3Gملک مےں سستے ترین اسمارٹ فونز مےں سے ایک ہے جس میں سوشل میڈیاایپس کے ساتھ ٹیلی نار میوزک ، ٹیلی نارایپ اسٹور، وائبر، اسکائپ پہلے سے ہی موجود ہےں۔ٹیلی نارڈیوائسز کی بدولت اب کم اوردرمیانی آمدنی والے افراد بھی 3Gاور انٹرنیٹ کے فوائد سے استفادہ کرسکیں گے۔
ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کو ان ہینڈسیٹس پر 18 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جائے گی، جو کہ پاکستان میں کسی بھی ہینڈ سیٹ پر فراہم کی جانے والی سب سے طویل وارنٹی ہے۔ مزید برآں ٹیلی نارپاکستان کے صارفین ان ہینڈ سیٹس کے ساتھ پہلے چھ ماہ تک 600 روپے کے بیلنس اور3GB ڈیٹا سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
عرفان وہاب خان نے کہا کہ ہم تمام حلقوں بالخصوص دیہی علاقوں اور کم آمدنی کمانے والے طبقات سے 3Gکی بڑہتی ہوئی ڈیمانڈ دیکھ رہے ہیں۔ 3G سے آراستہ ہینڈ سیٹس کا اجراءہمارے سب کو انٹرنےٹ فراہم کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے ۔ہم مستقبل میں بھی اپنے ڈیوائس پورٹ فولیو اور3G نیٹ ورک کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ملک میں انٹرنےٹ کو مزےد فروغ دےنے کے ضمن مےں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
78 شہروں اور قصبوں میں 35لاکھ 3G سبسکرائبرز کے ساتھ، ٹیلی نار پاکستان نے شعبے میں سب سے بڑے اور تیزی سے ترقی کرنے والے 3Gنیٹ ورک کے اعزاز کو برقرار رکھا ہوا ہے۔قیمت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایزی تھری جی سیٹ کی قیمت 3500سے3700کے درمیان جبکہ اسمارٹ سیٹ کی قیمت 6700روپے تک ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...