بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیدکان میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ

دکان میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک پل کے نیچے واقع گیس سلنڈر کی دکان میں اچانک ہول ناک دھماکا ہو گیا، جس کے شعلے بلند ہو کر پل تک پہنچ گئے، جہاں عین دھماکے کے وقت ایک گرین لائن بس گزر رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب واقع گیس سلنڈر شاپ میں زبردست دھماکا ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں سلنڈر نہیں بلکہ کمپریسر دھماکے سے پھٹا تھا، اس واقعے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں ہولناک دھماکے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ایک آگ پکڑے سلنڈر کو بھی سڑک پر کسی میزائل کی طرح حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے دو شہری بال بال بچ گئے، ایک شہری کی موٹر سائیکل بھگانے کے دوران گر گئی۔ویڈیو کے مطابق دھماکے سے فضا میں شعلے اتنے بلند ہوئے کہ پل سے بھی اوپر چلے گئے، دھماکے کے وقت گرین لائن بس بالائی گزر گاہ سے گزر رہی تھی اور بال بال بچ گئی، وہ شعلوں کے بالکل قریب سے گزری، خوش قسمتی سے بس محفوظ رہی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code