کراچی دہشت گردوں کے نشانےپر آگیا، آج صبح ساڑھے دس بجے بلاول چورنگی پر دہشت گردی کی ناکام کوشش کے بعد امن دشمنوں نے تعلیمی ادارہ کراچی یونیورسٹی کو نشانہ بناڈالا، ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دہشت گرد یونیورسٹی کےشیخ زید اسلامک سینٹر کے دروازے پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس سے2 رینجرز اہلکاراور ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلئے،