Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

فاروق ستارحکم دیں تودستبردار ہوجائوں گا،کامران ٹیسوری

kamran tessoriکراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد کامران ٹیسوری نے کاغذات جمع کرادیے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان اور لاکھوں کارکنوں اور شہیدوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان جن مراحل سے گزر رہی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صبر دے اور فاروق ستار کو کامیابی دے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے اور اختلاف سگے بھائیوں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ایسے موقع پر ایک دوسرے کو چھوڑا نہیں جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سمجھدار انسان ہیں اور پارٹی کا سربراہ ایک کپتان کی طرح ہوتا ہے اور اگر کوئی اس میں مداخلت کرتے ہیں تو اس کا مطلب وہ کپتان کی قابلیت پر شک کر رہے ہیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار مہاجر قوم اور سندھ کے لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں اور ایسے لیڈر پر شک کرنا یا کوئی ایسی بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر فاروق ستار مجھے دستبرداری کا حکم کریں گے تو ایک منٹ میں دستبردار ہوجاؤں گا لیکن اگر وہ مجھے لڑنے کا کہیں گے تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

Open chat