Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے

میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑا تھا ، انہیں فوری...

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،2 لاشیں ملی

مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملی، جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سے محمد...

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار،وسیم اختر ،روف صدیقی بری

اشتعال انگیز تقاریر کیس کا فیصلہ ،ڈاکٹرفاروق ستار، وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قمر منصور کو بری کردیا گیا، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ...

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا

نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد...

پاکستان اورویسٹ انڈیزکا ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ جاری

misbahکراچی، پاکستان کی تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سمیع اسلم اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ سے قبل قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئر بیٹسمین یونس خان بیماری کے باعث آج کے میچ میں ہمارے ساتھ نہیں ان کی غیر موجودگی میں بابر اعظم ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جب کہ محمد نواز کو بھی ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ گزشتہ نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا۔قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سمیع اسلم، اظہر علی، بابراعظم، اسدشفیق، سرفراز احمد، محمد نواز، یاسرشاہ، وہاب ریاض، محمد عامر اور سہیل خان شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیس ہولڈر کی قیادت میں کارلوس بریتھ ویٹ، لیون جونسن، ڈیرن براؤ، مارلن سیموئلز، جرمائن بلیک ووڈ، روسٹن چیس، شان ڈورچ، ڈیونڈرا بیشو، مگویل کمنز، شانون گبریل پر مشتمل ہیں۔دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ اب تک 16 میچز میں 95 وکٹ حاصل کرچکے ہیں اور اگر وہ اس ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کم ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری بنانے والے بولر بننے کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔

Open chat