Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سیف سٹی اتھارٹی قائم

کراچی سمیت سندھ کے برے شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کےلئے اتھارٹی قائم،اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ...

پاکستان ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ کیلئے جمعہ کو آمنے سامنے

pak-vs-west-indesکراچی پاکستان،ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ کیلئے ابوظہبی میںکل آمنے سامنے ہوں گے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے، یونس خان دوسرے ٹیسٹ میں شامل ہوں گے،بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کا قوی امکان ہے.پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ کے لیے ابوظہبی کے میدان پر آمنے سامنے ہورہے ہیں ،میچ ڈے نائٹ کے بجائے اپنے مقررہ وقت صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو ہی فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ ابوظہبی کے میدان پر شاہین کبھی ٹیسٹ میچ نہیں ہارے،پاکستان نے یہاں آٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے،چارمیں فتح سمیٹی اورچارمیچزڈرارہے۔میچ میں بابر اعظم کی جگہ یونس خان کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، فاسٹ بولر عمران خان بھی سہیل خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔تین میچز کی سیریز میں پاکستان ایک صفر کی برتری حاصل ہے، شاہین تینوں ٹیسٹ میچ جیت کر بھی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن نہیں سنبھال سکتے

Open chat