تھرکول اتھارٹی میں کرپشن، سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پربرہم

supreme courtکراچی سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھرکول اتھارٹی میں ار بوں روپے مبینہ کرپشن کیس میں آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ خود جوابدہ ہیں، رپورٹ پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے تھرکول اتھارٹی میں اربوں روپے مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی ،آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت سندھ حکومت پربرہم ہو گئی ،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ منصوبے پر105ارب خرچ کردیئے لیکن تھروالوں کوصاف پانی نہیں ملا۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت عوام کوبنیادی سہولت نہیں دے سکی،آپ لوگ شفاف طریقے سے ترقیاتی کام بھی نہیں کرسکے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سارے پیسے جیبوں میں گئے اورکرپشن کی نذرہوگئے،حکومت کابنیادی کام عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ خود جوابدہ ہیں،رپورٹ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top