Wednesday, October 21, 2020
Home Trending تھر میں امدادی کام میں گھپلے ہوئے ہیں، سینٹرتاج حیدر کا انکشاف

تھر میں امدادی کام میں گھپلے ہوئے ہیں، سینٹرتاج حیدر کا انکشاف

unnamedسینٹر تاج حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ تھرپارکر میں امدادی کاموں میں گھپلے ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اورسربراہ تھرپارکر ریلیف کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں ریلیف کے کام میں گھپلوں کے انکشافات ہوئے جن کی رپورٹ چیئرمین آصف زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دونگا۔ تاج حیدر نے کہا کہ تھرپارکرمیں صحت اورانڈسٹری پر کام نہیں ہوا، دستکاری کی 100 دکانیں ایسے لوگوں کے حوالے کی گئیں جن کا دستکاری سے تعلق نہیں۔ وفاقی اورصوبائی حکومت گندم کی تقسیم پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ کرچکی ہے اگر ساڑھے تین ارب روپے کے شمسی پمپ لگائے جاتے توتھر کے باسیوں کو مستقل ریلیف مل جاتا۔
انہوں نے کہا اس سال 27 دسبمرتک شمسی توانائی سے چلنے والے 325 آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تھرپارکر میں 2013 سے اب تک خشک سالی سے 467 اموات ہوئیں ہیں۔ انہوں کہا تھرپارکر کی 16 لاکھ کی آبادی کو پانی پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...